پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت نیوکراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا ۔اس موقع پر  ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نے مقامی فیکٹری میں دینی حلقے اور بڑے عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئےمدرسۃالمدینہ کا آغاز کرنے کاذہن دیا۔

دوانِ مدنی مشورہ ریجن ذمہ دار نے عُرس ِاعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃاللہ علیہ کے موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں منعقد ہونے والےسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)